QR codeQR code

امریکی ریاست میں فائرنگ،3 افراد ہلاک

19 Apr 2021 گھنٹہ 15:16

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سے کام کرچکا ہے۔


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے  نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔  پولیس نے علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

فائرنگ کے بعد گریٹ ہلز اور کریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سے کام کرچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 500610

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500610/امریکی-ریاست-میں-فائرنگ-3-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com