QR codeQR code

پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ تہران

19 Apr 2021 گھنٹہ 15:11

پاکستانی وزیر خارجہ دورہ تہران کے دوران ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بدھ کے روز تہران کا دورہ کریں گے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بدھ کے روز تہران کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے وزير خآرجہ کا دورہ ایران اہمیت کا حامل ہے ۔ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ دورہ تہران کے دوران ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں قیام امن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں  اپنا تعاون پیش کیا ہے اور ایران  بین الافغانی مذاکرات کی حمایت  کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 500609

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500609/پاکستانی-وزیر-خارجہ-کا-دورہ-تہران

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com