تاریخ شائع کریں2021 19 April گھنٹہ 14:58
خبر کا کوڈ : 500603

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےمرحوم جنرل حجازی کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار

جنرل حجازی سپاہ کی بڑی ذمہ د اریوں کو پورا کرنے میں کامیاب رہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نےمرحوم جنرل حجازی کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمرحوم جنرل حجازی کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: جنرل حجازی سپاہ کی بڑی ذمہ د اریوں کو پورا کرنے میں کامیاب رہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی  حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم  جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی کے انتقال پرگہرے  دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: جنرل حجازی سپاہ کی بڑی ذمہ د اریوں کو پورا کرنے میں کامیاب رہے۔ مرحوم جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی مؤمن، ایماندار ، سچے مجاہد ، متحرک ، مفکر اور پختہ عزم کے مالک کمانڈر تھے ۔ انھوں نے سپاہ میں بڑی اور بااثر ذمہ د اریوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ مرحوم کی وفات پر کافی دیکھ اور افسوس  ہوا ہے۔ مرحوم کے انتقال پر مرحوم کے اہلخانہ ، دوستوں اور ساتھیوں  کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
http://www.taghribnews.com/vdcdzz0ksyt0z96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس