تاریخ شائع کریں2021 18 April گھنٹہ 23:07
خبر کا کوڈ : 500517

صیہونی ریاست اور یونان کے درمیان دفاعی سمجھوتے پر دستخط

قابض صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ گابی اشکنازی نے دونوں  ممالک کے درمیان تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کی مالیت تقریبا 1.65 ارب ڈالر ہے
صیہونی ریاست اور یونان کے درمیان دفاعی سمجھوتے پر دستخط
صیہونی ریاست اور یونان کے درمیان اب تک دونوںممالک کے درمیان تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق  یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں یونان کے وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیاس اور فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ گابی اشکنازی نے دونوں  ممالک کے درمیان تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کی مالیت تقریبا 1.65 ارب ڈالر ہے اس  معاہدے کے تحت تحت اسرائیلی کمپنیElbit Systems یونان کی فضائیہ کیلئے ایک تربیتی مرکز چلائے گی۔

اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیElbit یونان کو تربیتی مرکز کے ساتھ "M-346” ماڈل کا ایک نیا تربیتی طیارہ فراہم کرے گی یونانی فضائیہ کیلئے شروع ہونے والایہ پروگرام  20 برس تک جاری رہے گا جس میں ایک مکمل تربیتی بحری جنگی بیڑا بھی شامل ہوگا ، اس  جنگی بحری بیڑے میںM-346 اور T-6 ماڈل کے درجنوں طیارے شامل ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdchzvnmq23nvmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ