QR codeQR code

ایران سربیا سے خصوصی سائنسی تعاون پر تیار ہے

18 Apr 2021 گھنٹہ 22:43

تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز اتوار کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے  "نیکلا سلاکوویچ" سے ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایران نے بدستور سربیا میں قومی یکجہتی اور اتحاد کی حمایت کی ہے۔


 ایرانی صدر مملکت نے ایران اور سربیا کے اچھے اور تعمیری تعلقات سمیت دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت کے دستخط کا ذکر کرتے ہوئے مختلف سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز اتوار کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے  "نیکلا سلاکوویچ" سے ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایران نے بدستور سربیا میں قومی یکجہتی اور اتحاد کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطے بلقان میں امن، سلامتی اور استحکام کے تحفظ سمیت سارے اقوام کے درمیان بقائے باہمی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ علاقے میں قیام امن اور استحکام، تمام ممالک کے درمیان دہشتگردی سے نمٹنے کے مشترکہ تعاون اور بھر پوری کوشش کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر نے پوری دنیا بشمول ایران اور سربیا میں عالمیگر کورونا وبا کے پھیلاؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک اس وبا پر قابو پانے کیلئے سربیا سے خصوصی سائنسی تعاون پر تیار ہے۔

انہوں نے امریکہ کیجانب سے تین مسلسل سالوں کے دوران، ایران کیخلاف غیر قانونی پابندیوں اور معاشی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میدان میں رونما ہونے والی تبدلیوں اور امریکی نئی انتظامیہ کیجانب سے جوہری معاہدے میں واپسی میں دلچسبی اور پابندیوں کی مکمل منسوخی سے ایران اور دنیا کے درمیان تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگا اور بہتر یہ ہے کہ دوست ممالک اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

دراین اثنا نیکلا سلاکوویج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک بدستور ایران سے دوستانہ تعلقات کیلئے پُرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سربیا مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلقات کے فروغ پر زور دیتا ہے۔

سربیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بدستور جوہری معاہدہ اور ایران کے پُرامن جوہری مقاصد کی حمایت کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے کے مشکلات کا جلد از جلد حل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سربیا کے صدر کو ایران کے دورے کی آمد میں بہت دلچسب ہے اور انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے اور مناسب فضا کی فراہمی سے بہت جلد ایران کا دورہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 500512

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500512/ایران-سربیا-سے-خصوصی-سائنسی-تعاون-پر-تیار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com