تاریخ شائع کریں2021 18 April گھنٹہ 17:18
خبر کا کوڈ : 500474

پاکستان: جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کےلئے دھرنا جاری

احتجاجی دھرنے کے دوران ریاستی اداروں کی جانب سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے ساتھ مذاکرات کےدوران 12 دن کی مہلت مانگی گئی تھی کہ ہم 12 روز میں آپ کو بہتر نتائج فراہم کریں گے اور آپ کے مسنگ پرسنز کو منظر عام پر لایا جائے گا۔
پاکستان: جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کےلئے دھرنا جاری
مزار قائد کراچی کے سامنے جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے دیئے گئے احتجاجی دھرنے کو آج 16 روز مکمل ہوگئے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے اس احتجاجی دھرنے کے مطالبات کے حل لیئےریاستی اداروں کی جانب سے کمیٹی ممبران کو دی گئی 12 روز کی مہلت بھی آج ختم ہوگئی ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی قیادت کی جانب سے آج اہم اعلانات متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مزار قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کےسامنے جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کےخلاف جاری احتجاجی دھرنا بھرپور انداز میں 16 روز بھی جاری رہاہے ۔ احتجاجی دھرنے کے دوران ریاستی اداروں کی جانب سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے ساتھ مذاکرات کےدوران 12 دن کی مہلت مانگی گئی تھی کہ ہم 12 روز میں آپ کو بہتر نتائج فراہم کریں گے اور آپ کے مسنگ پرسنز کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

2 اپریل 2021 سے جاری اس احتجاجی دھرنے کو آج 17 اپریل 2021 کے دن تک 16 روز مکمل ہوگئے ہیں، جبکہ ریاستی اداروں کی جانب سے مانگی گئی 12 روز کی ڈیڈ لائن بھی آج اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس ایام میں ریاستی اداروں کی جانب سے کسی مثبت نتیجے کے سامنے نہ آنے کی صورت میں آج 18 اپریل 2021 بروز اتوار جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے مرکزی قائدین مزار قائد دھرنے میں پریس کانفرنس کے ذریعے اہم اعلانات کرنے جا رہے ہیں ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے قائدین اس پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے اور احتجاجی تحریک کے اگلے مراحل سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے ۔

واضح رہے کہ ان 16 دنوں میں خانوادہ اسیران ملت جعفریہ سمیت پوری ملت جعفریہ نے بےمثال استقامت کا مظاہرہ کیا، ملک بھرمیں مسلسل دو ہفتے تک احتجاجی تحریک جاری رہی، چار روز قبل رمضان المبارک کے آغاز کے باوجود تحریک میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی یا سستی نہیں آئی بلکہ پہلے سے زیادہ منظم انداز میں اجتماعی عبادات، مناجات ، عزاداری ، سحر وافطار کا سلسلہ تاحال اس مرکزی دھرنے میں جاری ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcjayeixuqeyxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ