تاریخ شائع کریں2021 18 April گھنٹہ 16:16
خبر کا کوڈ : 500467

افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہے

پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہے، ہم افغانستان میں پر تشدد واقعات میں کمی کے خواہشمند اور افغانستان کو پرامن اور مستحکم بنانے کیلئے مصالحانہ معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، امید ہے
افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہے
پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے دوبئی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغان عمل امن پر اب تک سامنے آنے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، جب کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی مسلسل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی معاونت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

پاکستنی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہے، ہم افغانستان میں پر تشدد واقعات میں کمی کے خواہشمند اور افغانستان کو پرامن اور مستحکم بنانے کیلئے مصالحانہ معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، امید ہے ” استنبول پراسس” دوحہ ایگریمنٹ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے معاون ثابت ہو گا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے استنبول میں ملاقات پر اتفاق کیا، جب کہ وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کو “استنبول پراسس اجلاس کے بعد اسلام آباد مدعو کر لیا۔
http://www.taghribnews.com/vdcb0gbszrhbgap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس