تاریخ شائع کریں2021 18 April گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 500463

چین نے امریکہ اور جاپان اعلامیئے مسترد کردیا

چینی سفارتخانے سے جاری ہونے والے ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ چین کے داخلی امور ہیں اور چین کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کی جانی چاہیے۔
چین نے امریکہ اور جاپان اعلامیئے مسترد کردیا
چین نے امریکہ اور جاپان کے مشترکہ اعلامیئے کو داخلی امور میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا کی ملاقات پر چینی سفارتخانے کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

واشنگٹن میں چینی سفارتخانے سے جاری ہونے والے ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ چین کے داخلی امور ہیں اور چین کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کی جانی چاہیے۔

چینی سفارتخانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ جاپان مشترکہ اعلامیہ ، خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

 یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے  اقتدار سنبھالنے کے بعد  وائٹ ہاؤس میں کسی غیر ملکی رہنما کا استقبال کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا سے ملاقات کی تھی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے ایجنڈے میں چین سرفہرست رہا۔

بائیڈن نے دونوں ممالک کے مابین اتحادی روابط پر ایک بار پھر زور دیا ۔ دونوں رہنماؤں نے جیوپولیٹیکل امور کے ساتھ ساتھ بالخصوص آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
https://taghribnews.com/vdch-vnmx23nvkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ