QR codeQR code

کیلیفورنیا میں پولیس کے خلاف ریلی فسادات میں تبدیل

18 Apr 2021 گھنٹہ 15:56

خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین نے پولیس کے ہاتھوں پے در پے سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف آکلینڈ میں احتجاجی ریلی نکالی تھی۔ احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگادی اور عمارتوں کے شیشے توڑ ڈالے۔


امریکہ میں سیاہ فام باشندوں کے قتل کے المناک واقعات اور پلیس گردی کے خلاف کیلفورنیا میں فسادات پھوٹ پڑے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس گردی کے خلاف پُرامن ریلی فسادات میں تبدیل ہوگئی۔

خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین نے پولیس کے ہاتھوں پے در پے سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف آکلینڈ میں احتجاجی ریلی نکالی تھی۔ احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگادی اور عمارتوں کے شیشے توڑ ڈالے۔

ریلی کے شرکا نے منی سوٹا میں ہلاک ہونے والے 20 سالہ سیاہ فام اور شکاگو میں 13سالہ لڑکے کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھارکھی تھیں۔ مختلف مقامات پر مظاہرین  اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔

 دوسری جانب ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں کورئیرکمپنی فیڈ ایکس کی عمارت میں فائرنگ کر کے 8 افراد کو ہلاک کرنے والے حملہ آور کی شناخت 19سالہ برینڈن اسکاٹ ہول کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس سربراہ رینڈل ٹیلر نے بتایا کہ عمارت میں زیادہ تر کام کرنے والوں کا تعلق سکھ برادری سے تھا۔

واقعے کے بعد تفتیش کاروں نے برینڈن کے گھر کی تلاشی لی اور کچھ ثبوت قبضے میں لے لیے، جن میں کمپیوٹر اور دیگر سامان شامل ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ وہ اب تک حملے کے پس پردہ حقائق جاننے میں ناکام رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 500462

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500462/کیلیفورنیا-میں-پولیس-کے-خلاف-ریلی-فسادات-تبدیل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com