QR codeQR code

صیہونی تارکین وطن کے حملے میں 2 فلسطینی شہید

18 Apr 2021 گھنٹہ 15:51

یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 2 فلسطینی جوآپس میں حقیقی بھائی بھی تھے، شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔


فلسطین، غرب اردن کے علاقے طولکرم میں صیہونی تارکین وطن کے حملے میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں مسلح یہودی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سگے فلسطینی بھائی شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 2 فلسطینی جوآپس میں حقیقی بھائی بھی تھے، شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت شافع اور صلاح ابو حسین کے ناموں سے کی گئی ہے، جو 1948ء کے مقبوضہ علاقے باقہ کے رہایشی تھے۔ انہیں طولکرم کی مشرقی کالونی میں آمد کے موقع پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ صہیونی تارکین وطن کی طرف سے کیا گیا۔ حملہ آوروں کے پاس اسرائیلی نمبر پلیٹ والی کار تھی۔
دوسری جانب خود ساختہ اسرائیلی پولیس نے مشرقی بیت المقدس میں ایک بار پھر نوجوانوں کو زد و کوب کیا۔ فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے 6 فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کیا، جن میں سے 4 کو معمولی چوٹیں آئیں اور 2 کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 500461

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500461/صیہونی-تارکین-وطن-کے-حملے-میں-2-فلسطینی-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com