تاریخ شائع کریں2021 18 April گھنٹہ 15:42
خبر کا کوڈ : 500457

شام کی حکومت کے حق میں عوامی ریلی

شام کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیاں نکالیں اور بشار اسد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تکفیری گروہوں کی مخالفت اور شام کی فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
شام کی حکومت کے حق میں عوامی ریلی
شام کے عوام نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف استقامت پر تاکید کرتے ہوئے ایک بار پھر شام کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے جولان کے عوام نے فرانسیسی تسلط سے شام کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیاں نکالیں اور بشار اسد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تکفیری گروہوں کی مخالفت اور شام کی فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسی طرح قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے چنگل سے اپنی سرزمینوں کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف استقامت پر بھی تاکید کیا۔

مظاہرین نے شام کے انقلاب کے رہنماوں اور بشار اسد کی تصاویر اور شام کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔
http://www.taghribnews.com/vdcamwnm049nwy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس