QR codeQR code

صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ

17 Apr 2021 گھنٹہ 23:21

مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔


غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے مالی اسکینڈل کے خلاف آج رات زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کی آج رات کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں اور مالی بدعنوانیوں کے خلاف آج رات اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینوں سے نیتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی خراب کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نیتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 500384

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500384/صیہونی-وزیر-اعظم-کے-گھر-سامنے-زبردست-احتجاجی-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com