QR codeQR code

امریکہ کو جلد جارحانہ جواب دیا جائے گا

16 Apr 2021 گھنٹہ 15:27

امریکہ کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے منافی ہیں۔


روس نے ماسکو میں متعین امریکی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔

امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو جلد جارحانہ جواب دیا جائے گا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ روس پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا عنقریب بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے منافی ہیں اور روس متعدد مرتبہ امریکہ کو مخاصمانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 500172

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500172/امریکہ-کو-جلد-جارحانہ-جواب-دیا-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com