تاریخ شائع کریں2021 16 April گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 500170

یمن میں جنگ بندی ضروری ہیں

یمن پر جارحیت کو چـھے برس کے بعد بھی سعودی اتحاد کو اپنے کسی ایک مقصد میں بھی کامیابی نہیں ملی ہے۔
یمن میں جنگ بندی ضروری ہیں
عرب لیگ نے یمن کے بحران کے حل کے لئے جنگ بندی کو ضروری قرار دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ جنگ بندی یمن کے بحران کے حل کی جانب پہلا قدم ہے۔

ابوالغیط نے جعمرات کو ریاض میں سعودی وزيرخارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات میں یمن کے تعلق سے سعودی موقف کو سراہا۔

عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری نے تحریک انصاراللہ پر الزام  عائد کیا کہ وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، انہوں نے انصاراللہ پر ز‍ور دیا کہ وہ یمن کے مفادات کو دیگر مفادات پر ترجیح دے۔

سعودی عرب نے دوماہ قبل ایک منصوبہ پیش کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ریاض، یمن میں امن کا خواہاں ہے۔

یمن پر جارحیت کو چـھے برس کے بعد بھی سعودی اتحاد کو اپنے کسی ایک مقصد میں بھی کامیابی نہیں ملی ہے۔

یمن پر یکطرفہ جارحیت اور اپنے اہداف میں ناکامی کی وجہ سے آل سعود کو سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سعودی حکومت یمن میں قیام امن کی بات کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

یمنی عوام کا کہنا ہے کہ جو چیز سعودی حکام جنگ کے ذریعے حاصل نہيں کرسکے اسے اب امن منصوبے کی بات کرکے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔  
http://www.taghribnews.com/vdccmxqpx2bqxs8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس