تاریخ شائع کریں2021 15 April گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 500095

جہادی اور مقاومتی محور ہر سال مضبوطی کی طرف گامزن ہے

امریکہ اور اسرائیل جیسے دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ہم، مزاحمتی اور مقاومتی محور کو عالمی سطح پر تیزی سے پھیلتا اور ترقی کی راہ پر گامزن دیکھ رہے ہیں اور مزاحمتی تحریکوں کے دشمنوں کو ذلیل اور نابود ہوتا دیکھ رہے ہیں.
جہادی اور مقاومتی محور ہر سال مضبوطی کی طرف گامزن ہے
حجت الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے حشدالشعبی عراق کے سیاسی اور عقیدتی رہنما حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حیدری سے ملاقات کے دوران ، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن خصوصاً امریکہ اور سعودی عرب ذرائع ابلاغ کے ذریعے ، مقاومتی اور مزاحمتی تحریکوں کا ایران سے تعلق کی الزام تراشیوں میں مصروف ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران خطے میں مداخلت کر رہا ہے۔جبکہ جہادی اور مقاومتی محور ہر سال مضبوطی کی طرف گامزن ہے اور مسلمانوں کی طاقت اور اقتدار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل جیسے دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ہم، مزاحمتی اور مقاومتی محور کو عالمی سطح پر تیزی سے پھیلتا اور ترقی کی راہ پر گامزن دیکھ رہے ہیں اور مزاحمتی تحریکوں کے دشمنوں کو ذلیل اور نابود ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے بیان کیا کہ دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں مقاومتی محوروں کی تقویت،خود ایک اتحاد و وحدت کی علامت ہے ، ہمیں اس عظیم نعمت سے مزید یکجہتی کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔

اس ملاقات میں ، حشدالشعبی عراق کے سیاسی اور عقیدتی رہنما حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حیدری نے کہا کہ شیعہ اور اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں نے گذشتہ کئی برسوں میں بہت زیادہ مظالم سہے ہیں۔دریں اثنا، شیعہ ایسے علاقوں میں مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں کے لوگوں پر ظلم کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے حالات کو جلد از جلد بہتر بنائیں۔

جامع مسجد خلانی کے متولی نے کہا کہ دشمن کے ظالمانہ اقدام سے لوگوں کا مساجد،مقامات مقدسہ اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ رابطہ مضبوط ہو گیا ہے اور یہی امر مسلمانوں کو بھائی چارگی پر زور دے رہا ہے۔

حشد الشعبی کے رہنما نے مزید کہا کہ اربعین حسینی کے باعث، عراق اور ایران کے درمیان تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں۔ مختلف اسلامی ممالک کے زائرین اور خاص طور پر عراق میں ایرانی زائرین کی آمد و رفت سے عراق کے اندر بہت مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اربعین مارچ میں دنیا کے گوشہ و کنار سے لوگوں کی آمد میں اضافہ، دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور وحدت اسلامی کے استحکام اور مضبوطی کا باعث بن سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdci3uawwt1auu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ