QR codeQR code

یمن کی افواج کا آرامکو آئل کمپنی پر بڑا حملہ

15 Apr 2021 گھنٹہ 15:17

یحیی سریع کے بیان کے مطابق صماد 3 اور قاصف کے 2 قسم کے چار ڈرونز نے پیٹریاٹ میزائلی سسٹم اور گولہ بارود کے ڈپو کو بھی پوری مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔


یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے حساس مقامات اور آرامکو آئل کمپنی پر تابڑ توڑ حملے جاری رہیں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جمعرات کی علی الصبح سعودی عرب کے حساس مقامات پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔
یحیی سریع کے بیان کے مطابق یمن کے میزائل اور ڈرونز‍ یونٹ نے ایک مشترکہ کارروائی میں 11 میزائل اور ڈرونز کی مدد سے آرامکو کمپنی، پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور جيزان میں کئی دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرامکو آئل کمپنی اور چند دیگر فوجی اہداف کو " سعیر" قسم کے سات میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتوں میزائل طے شدہ نشانوں پر جاکر لگے جس کے بعد آرامکو آئل کمپنی سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔

یحیی سریع کے بیان کے مطابق صماد 3 اور قاصف کے 2 قسم کے چار ڈرونز نے پیٹریاٹ میزائلی سسٹم اور گولہ بارود کے ڈپو کو بھی پوری مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں اس بات کو دھرایا کہ یمنی عوام کے محاصرے اور نہتے شہریوں کا قتل عام جاری رکھنے کی صورت میں سعودی فوجی اتحاد کے خلاف اس طرح کے جوابی حملے کئے جاتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 500075

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500075/یمن-کی-افواج-کا-آرامکو-آئل-کمپنی-پر-بڑا-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com