تاریخ شائع کریں2021 13 April گھنٹہ 19:54
خبر کا کوڈ : 499867

طالبان رمضان المبارک میں فائر بندی کا اعلان کرے

انھوں نے کہا کہ صورت حال ایسی بنی ہوئی ہے کہ افغان عوام ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھ کر مساجد اور عبادت گاہوں میں جا کر بھی امن و سکون کا احساس نہیں کر پا رہے ہیں۔
طالبان رمضان المبارک میں فائر بندی کا اعلان کرے
افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان گروہ سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے تقدس کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے اس مبارک مہینے میں فائر بندی کا اعلان کرے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طالبان گروہ کو چاہئے کہ افغان عوام کے مطالبے کا جواب دے اور لوگوں کا قتل عام کرنے سے دستبردار ہو جائے۔

انھوں نے کہا کہ صورت حال ایسی بنی ہوئی ہے کہ افغان عوام ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھ کر مساجد اور عبادت گاہوں میں جا کر بھی امن و سکون کا احساس نہیں کر پا رہے ہیں۔

ان کے پیغام میں آیا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ رمضان المبارک میں علمائے کرام، مساجد اور عبادتگاہوں میں جا کر دین اسلام کے احکامات اور دین اسلام کی تعلیمات سے آراستہ اور تشدد و انتہا پسندی اور جرم و جرائم کی مذمت کریں مگر ان میں خود غیر محفوظ ہونے کا احساس پایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان گروہ نے فائربندی کے قیام کی تجویزکو بارہا مسترد کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcceoq0m2bqo48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ