QR codeQR code

پاکستانی وزیر خارجہ مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے

10 Apr 2021 گھنٹہ 18:58

30 مارچ کو تاجکستان میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے۔


 پاکستانی وزیر خارجہ جو مارچ میں تاجکستان میں منعقدہ "ہارٹ آف ایشیا" کانفرنس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی، نے کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے۔

پاکستانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، "شاہ محمود قریشی" نے آج بروز ہفتے کو صوبے پنجاب کے علاقے مولتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کا ان کا ملک، خطے میں امن اور استحکام کے قیام کا حامی ہے اور اس حوالے سے کوشش کرنے والے تمام ممالک کے کردار کو اہم سمجھتا ہے۔

انہوں نے افغان عمل امن کی ترقی میں پاکستان کی ڈپلومسی، دوشنبے میں ہارٹ آف ایشیا بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، اسلام آباد میں روسی وزیر خارجہ کی میزبانی اور ان سے افغان مسئلے کے حل پر تفصیلی مذاکرات کا ذکر کیا۔

واضح رہے کہ قریشی نے 30 مارچ کو تاجکستان میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ افغان مسلئے کے حل پر اقدامات اٹھانے کیلئے علاقائی ممالک بشمول ایران، چین، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون ہے۔

قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، خطے میں نیا بلاک بنانے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ خوشحالی، ترقی اور ہم آہنگی، خصوصا علاقائی تعلقات کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے 11 جنوری 2020 میں ایران کا دورہ کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، اور ایرانی وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 499429

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/499429/پاکستانی-وزیر-خارجہ-مستقبل-قریب-میں-ایران-کا-دورہ-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com