تاریخ شائع کریں2021 10 April گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 499396

امریکی فوج کی کارروائیوں سے انسانی المیوں نے جنم لیا

چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے کئی ممالک کو غیر ملکی جنگوں کا مرکز بنا دیا ہے جس سے ان ممالک کی خارجہ پالیسی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
امریکی فوج کی کارروائیوں سے انسانی المیوں نے جنم لیا
چین نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھرمیں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کا ذمہ دارہے۔

چین کا کہناہے کہ مختلف ممالک میں امریکی فوج کی کارروائیوں سے انسانی المیوں نے جنم لیا ہےاس لئے کہ امریکہ کئی ممالک کی جغرافیائی حدود میں زبردستی کارروائیاں کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے کئی ممالک کو غیر ملکی جنگوں کا مرکز بنا دیا ہے جس سے ان ممالک کی خارجہ پالیسی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  ان جنگوں سے متاثرہ ممالک کے لاکھوں شہری اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ان ممالک میں کئی ایسے انسانی المیے رونما ہوئے ہیں جو انتہائی ہولناک ہیں۔

چین کی تنظیم  کا مزید کہنا تھا  کہ ان غیر ملکی جنگوں سے امریکہ کی منافقت اور خود غرضی کھل کر سامنے آئی ہے، امریکہ نے اپنے مفادات کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں انسانی المیوں اور بحرانوں کو جنم دیا اور آج انسانی حقوق کا علم بردار بن گیا ہے۔

چین کی این جی او نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طاقت کے نشے میں امریکہ ان جنگوں کے نتائج کی بھی پرواہ نہیں کی، جس کی ایک مثال ہیروشیما ناگا ساکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین عشروں کے دوران امریکہ کے باوردی دہشت گردوں نے افغانستان، پاکستان، عراق ، شام اور یمن سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں لاکھوں بے گناہ انسانوں کا نہایت ڈھٹائی کے ساتھ قتل عام کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhhexmuqehtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ