تاریخ شائع کریں2021 5 March گھنٹہ 17:15
خبر کا کوڈ : 495386

نمل یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں کا تصادم ایک جاں بحق

نمل یونیورسٹی کے باہر دو طلبہ گروپوں کے مابین تصادم کے دوران5  لڑکے زخمی اور اور ایک جاں بحق ہوگیا
نمل یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں کا تصادم ایک جاں بحق
نمل یونیورسٹی کے باہر دو طلبہ گروپوں کے مابین تصادم کے دوران5  لڑکے زخمی اور اور ایک جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے باہر 2 طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم کے دوران ایک طالب علم جاں بحق اور 5 طلبہ زخمی ہوگئے، جاں بحق طالب علم کی شناخت عبدالحق کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق طالب کی لاش اور اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نمل یونیورسٹی اور پمز اسپتال پہنچ گئی، اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کی جاری ہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
http://www.taghribnews.com/vdcevn8epjh8oxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس