تاریخ شائع کریں2021 25 January گھنٹہ 17:46
خبر کا کوڈ : 490815

پاکستان:عمر شیخ کے جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط کا انکشاف

احمد عمر شیخ سے 7 موبائل سمیں برآمد ہوئیں، برآمد ہونے والی سمز میں سے دو برطانیہ کی تھیں۔
پاکستان:عمر شیخ کے جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط کا انکشاف
پاکستان کی سندھ حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ عمر شیخ کے جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط ہونا ہماری ناکامی ہے۔ سپریم کورٹ میں ڈینیئل پرل کیس کے ملزمان بشمول عمر شیخ کی رہائی کے باوجود حراست سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ 

دوران سماعت احمد عمر شیخ کے جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط کا انکشاف ہوا۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ احمد عمر شیخ سے 7 موبائل سمیں برآمد ہوئیں، برآمد ہونے والی سمز میں سے دو برطانیہ کی تھیں۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے پوچھا کہ جیل میں موبائل استعمال کرنے کا ذمہ دار کون ہے؟
ایڈووکیٹ جنرل نے اعتراف کیا کہ جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط ہونا سندھ حکومت کی ناکامی ہے، احمد عمر شیخ کی جیل سے کی گئی کالز مشکوک افراد کو تھیں، ان کی رہائی کیلئے جیل توڑنے کی کوشش میں 97 افراد گرفتار ہوئے، وہ ملک دشمنوں کا ایجنٹ ہے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ احمد عمر کو حراست میں رکھنے کے حکم نامے میں دشمن ایجنٹ ہونے کا ذکر ہی نہیں، سندھ حکومت چاہتی ہے احمد عمر کو ملک دشمن وہ نہیں بلکہ عدالت قرار دے۔

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی اپیل پر اٹارنی جنرل اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کی رہائی سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی تحویل کے تین حکم نامے اپنی مدت پوری کر چکے، انہیں حراست میں رکھنے کا کوئی حکم موجود نہیں تو حکم امتناع کس بات پر دیں؟ کسی کو تاحیات حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، سندھ حکومت کے پاس تھی معلومات ہیں تو کیس کیوں نہیں بنایا؟۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ انٹیلی جنس مواد ہے لیکن عدالت میں کیس ثابت نہیں کر سکیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔
https://taghribnews.com/vdcgqz9tnak9y74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ