تاریخ شائع کریں2021 15 January گھنٹہ 16:22
خبر کا کوڈ : 489707

پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار169ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 417 کورونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ۔
پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار169ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 359 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 72 لاکھ 84 ہزار 009 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 417 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 338 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ31 ہزار 953 ، پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 953، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 719، اسلام آباد میں 39 ہزار 749، بلوچستان میں 18 ہزار 515، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 567 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار169ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 863 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 2 ہزار 072 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 306 ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdce7o8efjh8vfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ