تاریخ شائع کریں2021 11 January گھنٹہ 14:28
خبر کا کوڈ : 489257

قندھار؛ گھر پر دہشت گردوں کے شبے میں فضائی بمباری، 18 افراد جاں بحق

افغانستان ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے ایک گھر کو مکمل طور پر تباہ کردیا، مکان میں موجود 18 افراد حملے میں جاں بحق
قندھار؛ گھر پر دہشت گردوں کے شبے میں فضائی بمباری، 18 افراد جاں بحق
افغانستان کے صوبے قندھار کے ایک گھر پر دہشت گردوں کی موجودگی کے شبے میں فضائی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے  18 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے گاؤں منازری میں ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے ایک گھر کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ مکان میں موجود 18 افراد حملے میں جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

فضائی بمباری میں جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے، 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ مقتولین کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے لاشوں کو مرکزی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا بھی دیا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن محمد ناصر نے کہا کہ بمباری میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد نہیں بلکہ معصوم شپری تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب افغان فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے فضائی حملے میں طالبان ہلاک ہوئے ہیں تاہم کچھ شہریوں کی بھی ہلاکت کی اطلاع ہے جس کی تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دوحہ میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان جاری بین الافغان مذاکرات جاری ہیںتاہم اب تک کسی نیتجے پر نہ پہنچنے والے مذاکرات کے دوران افغانستان میں فریقین کی جانب سے پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں جن میں معصوم جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceno8efjh8vwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ