تاریخ شائع کریں2020 30 December گھنٹہ 14:13
خبر کا کوڈ : 487795

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو،

دونوں ملک کے وزیر خارجہ کی نے علاقے میں امن و امان کی برقراری کیلئے تعاون اور علاقے میں امریکی اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کی  قطر کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو،
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں علاقائی حالات اور دو جانبہ روابط کا جائزہ لیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں علاقے میں امن و امان کی برقراری کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے اور امریکی اقدامات کے علاقے پر پڑنے والے خطرناک اثرات کا جائزہ لیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں اغیار کی مداخلت کے بغیر علاقے میں امن و امان کی بحالی کیلئے علاقے کے تمام ملکوں کی شراکت سے متعلق ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکہ کی مشکوک حرکتوں اور سازشی ذہینیت کے پیش نظر ہر قسم کی مہم جوئی کی ذمہ داری امریکہ پرعائد ہو گی۔
https://taghribnews.com/vdcjhaexiuqeoaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ