QR codeQR code

قرہ باغ میں آذربائیجان کی پیشقدمی

2 Oct 2020 گھنٹہ 18:08

جمہوریہ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے تازہ فوجی آپریشن کے دوران قرہ باغ کے مزید علاقے کو آرمینا کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے


جمہوریہ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے تازہ فوجی آپریشن کے دوران قرہ باغ کے مزید علاقے کو آرمینا کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

باکو سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ آذر بائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسٹرٹیجک علاقے آغ درہ کی بلندیوں کی آزادی کے بعد آرمینیا کی فوج اس علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ ماداگیز نامی علاقے کی آزادی کے بعد اس کی مسلح افواج اب جبرائیل اور فضولی نامی علاقوں کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں۔  

دوسری جانب آرمینیا کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ اس کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے جمعے کی صبح جمہوریہ آذربائیجان کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

قرہ باغ تنازعے کے حوالے سے ایک اور خبر یہ ہے کہ آرمینیا نے جمہوریہ آذربائیجان کی جانب سے جنگ کے دوران اسرائیلی ساخت کے ڈرون طیاروں کے  استعمال پر احتجاج کرتے ہوئے، مقبوضہ بیت المقدس سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 477620

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/477620/قرہ-باغ-میں-ا-ذربائیجان-کی-پیشقدمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com