تاریخ شائع کریں2020 11 May گھنٹہ 18:04
خبر کا کوڈ : 462191

افغانستان, کابل میں متعدد بم دھماکے،چار افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کے روز ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
افغانستان, کابل میں متعدد بم دھماکے،چار افراد زخمی
رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے اعلان کیا ہے کہ یہ دھماکے پیر کے روز مقناطسی بموں کے ذریعے کابل کے سترہویں سیکورٹی زون میں ہوئے۔

کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق ان دھماکوں میں چار افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں کے بعد بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے اور بموں کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں اور تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا۔

چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کا مقصد ایک سرکاری گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات بھی کابل میں تین بم دھماکے ہوئے تھے تاہم ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
https://taghribnews.com/vdccoiq0s2bqes8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ