تاریخ شائع کریں2019 14 February گھنٹہ 18:02
خبر کا کوڈ : 402298

اہلسنت دہشتگرد گروہ "جیش الظلم" کی مذمت کرتے ہیں

سیستان و بلوچستان میں اہلسنت کے امور کے نمائندہ "مولوی عبد الغنی دھانی" نے کہا
امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر کام کرنے والے تنیظم جیش الظلم کو ملک و قوم کا دشمن تصور کرتے ہیں"
اہلسنت دہشتگرد گروہ "جیش الظلم" کی مذمت کرتے ہیں
اہلسنت دہشتگرد گروہ "جیش الظلم" کی مذمت کرتے ہیں

تقریب خبر رساں ایجسنی کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اہلسنت کے امور کے نمائندہ "مولوی عبد الغنی دھانی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا " ایران میں بنسے والے تمام اہلسنت اس دہشت گردانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر کام کرنے والے تنیظم جیش الظلم کو ملک و قوم کا دشمن تصور کرتے ہیں"۔
جمہوری اسلامی ایران کا دشمن عوامی وحدت اور بھائی چارے کو برداشت نہیں کرسکتا اور ملک میں قائم عدل و انصاف کے نظام سے خائف ہیں، انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ پر عوام کی عظیم الشان شرکت نے دشمن کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے اور دشمن تمام تر کوششوں کے بعد بھی عوام کے دل سے نظام اور رہبر کی محبت کو نکال نہیں سکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس قسم کے بزدلانہ کاروائی کا طریقہ اپنایاہے۔
ہم ایران میں بسنے والے تمام اہلسنت اپنے ہم وطنوں کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے اہل خانہ اور رہبر عزیز کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور ہمیں اپنے ملک کے محافظوں پر اعتماد ہے کہ وہ دشمن کو ان کے انجام تک پہچایئں گے۔
https://taghribnews.com/vdceow8evjh87wi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ