تاریخ شائع کریں2017 7 November گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 292397

سعودی حکام اپنے ملک کے مفادات کی فکر کریں

سعودی عرب ہر روز عالم اسلام یا دنیائے عرب میں سازش کر کے ایک نیا فتنہ کھڑا کرتا ہے
سعودی عرب ہر روز عالم اسلام یا دنیائے عرب میں سازش کر کے ایک نیا فتنہ کھڑا کرتا ہے
سعودی حکام اپنے ملک کے مفادات کی فکر کریں
عالمی امور میں رهبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سعودی حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے مفادات کی فکر کریں اور دوسروں کے مسائل میں مداخلت سے اجتناب کریں۔

 ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کل دمشق میں شام کے وزیر اعظم عماد خمیس سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہر روز عالم اسلام یا دنیائے عرب میں سازش کر کے ایک نیا فتنہ کھڑا کرتا ہے اور  اپنے اس قسم کے اقدامات کی وجہ سے بتدریج گوشہ نشین ہوتا جا رہا ہے۔

رهبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے سعودی حکام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک کے مفادات کی فکر کریں اوردوسروں کے امور اور مسائل میں مداخلت سے اجتناب کریں۔

 ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے  ایران اور شام کے تعلقات کو اسٹراٹیجک قرار دیتے ہوئے  دونوں ملکوں کے تعلقات کے مزید فروغ پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی لبنان کے دورے کے بعد زمینی راستے سے شام پہنچے۔
https://taghribnews.com/vdcb95b5zrhb9fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ