تاریخ شائع کریں2017 2 November گھنٹہ 14:11
خبر کا کوڈ : 291521
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

امریکہ حقیقی معنیٰ میں ہمارا اصلی اور خبیث دشمن ہے

امریکی نہ صرف رہبر اور حکومت کے دشمن ہیں بلکہ دراصل وہ اس قوم وملت کے دشمن ہیں کہ جو انکے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی ہے
درخشاں ہدف کے حصول کے لئے " ایران کے اصلی اور خبیث دشمن یعنی امریکہ کی شناخت"، "حصول علم اور جد وجہد"، اور" خداوند متعال سے رابطے کو مظبوط کرنا" ضروری ہے
امریکہ حقیقی معنیٰ میں ہمارا اصلی اور خبیث دشمن ہے
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکہ حقیقی معنیٰ میں ہمارا اصلی اور خبیث دشمن ہے اور یہ نظریہ کسی تعصب اور بدبینی کی وجہ سے نہیں بلکہ تجربے، مسائل کی درست شناخت اور میدانی حقائق کی بنا پر ہے۔

تیرہ آبان عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے کالجز اور یونیورسٹیز کے ہزاروں طالبعلموں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے جوان نسل کو معاشرے کا معمار اور پیشرو قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ بہترین صلاحیتوں کی مالک پر امید جوان نسل بلاشبہ ایران کو سختیوں اور رکاوٹوں سے نجات دلا کر اسے مطلوبہ ہدف تک پہنچائے گی البتہ اس درخشاں ہدف کے حصول کے لئے " ایران کے اصلی اور خبیث دشمن یعنی امریکہ کی شناخت"، "حصول علم اور جد وجہد"، اور" خداوند متعال سے رابطے کو مظبوط کرنا" ضروری ہے۔

آپ نے نوجوان نسل کو منحرف کرنے کے لئے دشمن کی کوششوں من جملہ فحاشی کی ترویج، نشہ اور منحرفانہ کمپوٹر گیمز کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ان تمام تر دمشنیوں کے باوجود یہ جوان کہ جنہوں نے نہ انقلاب کو دیکھا ہے نہ ہی امام خمینی رح کو اور نہ ہی مقدس دفاع کو لیکن آج انقلاب کے بنیادی مفاہیم کو اسی روشن فکری کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں جس طرح انقلاب کے اوائل میں موجود فہم و فراست رکھنے والے جوانوں نے کیا تھا۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ملت ایران کے دہشتگرد ہونے پر مبنی امریکی صدر کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ احمقانہ بات نشاندہی کرتی ہے کہ امریکی نہ صرف رہبر اور حکومت کے دشمن ہیں بلکہ دراصل وہ اس قوم وملت کے دشمن ہیں کہ جو انکے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی ہے۔

آپ نے ایک امریکی عہدیدار کی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہ جس نے چند سال پہلے کہا تھا کہ ایرانی قوم کی جڑوں کو کاٹ دینا چاہئے فرمایا کہ وہ اس بات کو درک کرنے کے قابل ہی نہیں ہیں کہ ایک ایسی قوم جس کا پربار تاریخی اور ثقافتی ماضی ہو اسے جڑ سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکیوں کے مقابلے میں کمزور پڑنا انہیں گستاخ اور نڈر بنا دیتا ہے لہذا تنہا راہ استقامت اور مقابلہ ہے۔

آپ نے طالبعلموں کو اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہمارا اصلی دشمن امریکہ ہے فرمایا کہ یہ ملک کو بہترین مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے کی اصل شرط ہے۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcj8ve8vuqehiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ