تاریخ شائع کریں2017 1 November گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 291413

یران کی جانب سے استقامتی گروہ کی حمایت کیا جانا ہمارے لئے باعث فخر ہے

استقامت اور مقاومت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ موجود نہیں ہے اور دھمکیاں اور پابندیاں استقامت کا راستہ نہیں روک سکتیں
استقامت اور مقاومت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ موجود نہیں ہے اور دھمکیاں اور پابندیاں استقامت کا راستہ نہیں روک سکتیں
یران کی جانب سے استقامتی گروہ کی حمایت کیا جانا ہمارے لئے باعث فخر ہے
دوسری بین الاقوامی علمائے استقامت و مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے استقامتی گروہ کی حمایت کیا جانا ہمارے لئے باعث فخر ہے اور اس جنگ میں کامیابی فلسطین کی ہی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اپنا وجود باقی رکھنے کے لئے قتل و غارت گری، قبضے اور جرائم کا سہارا لیتی ہے جبکہ اسکی عالمی سطح پر حمایت بھی کی جاتی ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ استقامت اور مقاومت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ موجود نہیں ہے  اور دھمکیاں اور پابندیاں استقامت کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی پورے خطے کی آزادی ثابت ہوگی۔ اور حالیہ دھمکیاں استقامتی گروہوں کے مقابلے میں دشمن کی ناکامی اور شکست کی علامت ہیں جس کا ہمارے ثبات قدم پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

ملت فلسطین نے اپنی استقامت اور مزاحمت سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ ختم ہونے والی نہیں بلکہ نسل در نسل منتقل ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین ہماری سرزمین ہے اور ہم اسے آزاد کروا کر دم لیں گے اور اس مسئلے میں بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔ وہ اسلحہ جو فلسطین کی حمایت میں نہ ہو وہ غاصب اسرائیل کی حمایت میں ہوگا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم ایسی ملت سے تعلق رکھتے ہیں کہ جس نے امام حسین ع سے یہ سیکھا ہے کہ ھیھات من الذلہ کا نعرہ بلند کریں اسی وجہ سے ہمارے سامنے مزاحمت کے سوا کوئی اور راستہ نہیں اور خدا نے بھی اس راستے پر چلنے والوں کے لئے کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے اپنی گفتگو کے اختتام پر حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
 
https://taghribnews.com/vdcjvve8tuqehxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ