تاریخ شائع کریں2017 1 November گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 291408

فلسطین تمام عالم اسلام کی ذمہ داری ہے

یہ تمام باتیں غاصب صیہونی حکومت کی نابودی کی علامتیں ہیں اور لبنان میں اس کی پے در پے شکست اور فلسطین اور خطے کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لئے اسکی ساز
یہ تمام باتیں غاصب صیہونی حکومت کی نابودی کی علامتیں ہیں اور لبنان میں اس کی پے در پے شکست اور فلسطین اور خطے کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لئے اسکی سازشوں کی ناکامی اس بات کا ثبوت ہیں
فلسطین تمام عالم اسلام کی ذمہ داری ہے
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطین تمام عالم اسلام کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عالم اسلام کی برجستہ علمی، مذہبی اور سیاسی شخصیات اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گے۔

بیروت میں دوسری بین الاقوامی علمائے استقامت و مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ اراکی نے کہا کہ یہ کانفرنس خطے میں امریکی استعمار کے اثر ورسوخ کے خاتمے کا آغاز ہے اسی لئے پوری دنیا سے علمائے کرام اور برجستہ شخصیات فلسطین کی حمایت اور اسلامی وحدت کے حصول کے لئے اس کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام باتیں غاصب صیہونی حکومت کی نابودی کی علامتیں ہیں اور لبنان میں اس کی پے در پے شکست اور فلسطین اور خطے کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لئے اسکی سازشوں کی ناکامی اس بات کا ثبوت ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcdzf0xjyt0no6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ