تاریخ شائع کریں2017 31 October گھنٹہ 10:44
خبر کا کوڈ : 291164

امریکیوں کا اصل ہدف عوام میں بے چینی پیدا کرنا ہے

عالمی طاقتيں ہمارے علاقے ميں بدامنی اور ممالك كے درميان تنازعات پيدا كرنا چاہتی ہيں
عالمی طاقتيں ہمارے علاقے ميں بدامنی اور ممالك كے درميان تنازعات پيدا كرنا چاہتی ہيں
امریکیوں کا اصل ہدف عوام میں بے چینی پیدا کرنا ہے
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے مغربی سازشوں کے خلاف عوام کے باہمی اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکیوں کی اصلی سازش ملک کے اقتصادی مستقبل اور ترقی کے سلسلے میں ہمارے عوام میں بے چینی پیدا کرنا ہے.

ڈاکٹر حسن روحاني نے پير كے روز ايراني اسپيكر اور ايراني چيف جسٹس كے ساتھ ايك مشتركہ اجلاس كے بعد صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے کہا كہ امريكيوں كا مقصد ہماري قوم كو مايوس كرنا ہے مگر عوام نے پوری طاقت كے ساتھ ان كا دو ٹوك جواب دے ديا.

صدر روحاني نے كہا كہ ہم نے منعقدہ اجلاس ميں آئندہ صورتحال پر تبادلہ خيال كرتے ہوئے اقتصادي مسائل سميت ملك ميں سرمايہ كاري كے متعدد مواقع اور اقتصادي سرگرميوں كا جائزہ ليا.

ايراني صدر نے مشتركہ اجلاس ميں علاقائی مسائل پر بات چيت كرنے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ عالمی طاقتيں ہمارے علاقے ميں بدامنی اور ممالك كے درميان تنازعات پيدا كرنا چاہتی ہيں اسي لئے ہم يقين ركھتے ہيں كہ علاقائي مسائل مغربي ممالک كی مداخلت كے بغير اور صرف خطہ کے ممالك كے ذريعہ حل ہوسكتے ہیں۔

 
https://taghribnews.com/vdccesqi02bqos8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ