تاریخ شائع کریں2017 29 October گھنٹہ 11:39
خبر کا کوڈ : 290849

خیبر ایجنسی میں امن لشکر کے مورچوں پر افغانستان سے حملہ

دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے مارٹر گولے اور راکٹ بھی فائر کیے جبکہ جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی
سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی لاشیں امن لشکر کی تحویل میں ہیں اور دہشت گردوں کے دیگر ساتهی افغانستان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں
خیبر ایجنسی میں امن لشکر کے مورچوں پر افغانستان سے حملہ
 پاکستان کے علاقے خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں امن لشکر کے مورچوں پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں سرحد پارسےامن  لشکرکے مورچوں پر حملہ کیا۔

دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے مارٹر گولے اور راکٹ بھی فائر کیے جبکہ جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی۔ امن لشکر کے رضاکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی لاشیں امن لشکر کی تحویل میں ہیں اور دہشت گردوں کے دیگر ساتهی افغانستان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن شروع کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbagb59rhb9wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ