QR codeQR code

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

جہادی بنیادوں پر مشکلات کے خاتمے کے لئے کام کریں

اللہ رب العزت کے بندے ہونے کے ناطے عوامی خدمت کے لئے مخلصانہ نیت رکھیں اور اس مقصد کے لئے قرآنی تعلیمات اور دعاؤں کو فراموش نہ کریں

26 Aug 2017 گھنٹہ 17:54

قائد انقلاب نے صدر اور کابینہ کو ہدایت دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ حکومت جہادی عزم اپنائے اور بغیر کسی توقع کے غیرمتزلزل جد و جہد کرے، تمام فیصلوں میں ایک دوسرے سے مشاورت اور ایک ٹیم کی شکل میں کام کرے


 قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ پوری دنیا کے ساتھ سفارتکاری کو فروغ دینے کے لئے قدم بڑھانا ہوگا اور صرف مخصوص ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر نہیں سوچنا چاہئے.
 
ان خیالات کا اظہار سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں ہفتہ حکومت کی مناسبت سے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور حکومتی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر قائد انقلاب نے سابق ایرانی صدر شہید محمد علی رجائی اور وزیر اعظم شہید محمد جواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کیا.

ایران میں سابق شہید صدر اور وزیراعظم کی برسی کے دن (30 اگست) کو ہفتہ حکومت کے طور پر منایا جاتا ہے.

قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای اقتصادی مسائل اور عوام کی معاشی مشکلات کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ جہادی بنیادوں پر مشکلات کے خاتمے کے لئے کام کریں.

اس ملاقات میں قائد انقلاب نے ایرانی حکومت پر زور دیا کہ عوامی مشکلات بالخصوص اقتصادی مسائل کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر جد و جہد کریں.

آپ نے ملک کی اقتصادی سرگرمیوں کی نوعیت کو کسی خاص طبقے کو منافع پہنچانے یا تیل پر انحصار کرنے کے بجائے اندرونی پیداوار اور عوام پسند اقدامات کی شکل بدل دینے پر زور دیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس موقع پر سابقہ ایرانی حکومت (11ویں حکومت) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان وزرا کا بھی شکریہ ادا کیا جو نئی کابینہ میں شامل نہیں.

آپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزرائے توانائی اور سائنس کے جلد انتخاب کے بعد موجودہ حکومت اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے آگے قدم بڑھائے گی.

سپریم لیڈر نے ملک میں مقررہ وقت میں انتخابات کے انعقاد، حتمی نتائج کا اعلان اور صدر کی تقریب حلف برداری کے انعقاد کو اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اب صدر اور کابینہ کے اراکین کی باری ہے کہ وہ اقدام و عمل کا شیوہ اپنائیں.

آپ نے ایرانی صدر اور کابینہ کے اراکین کو ہدایت دی کہ اللہ رب العزت کے بندے ہونے کے ناطے عوامی خدمت کے لئے مخلصانہ نیت رکھیں اور اس مقصد کے لئے قرآنی تعلیمات اور دعاؤں کو فراموش نہ کریں.

قائد انقلاب نے صدر اور کابینہ کو ہدایت دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ حکومت جہادی عزم اپنائے اور بغیر کسی توقع کے غیرمتزلزل جد و جہد کرے، تمام فیصلوں میں ایک دوسرے سے مشاورت اور ایک ٹیم کی شکل میں کام کرے.

آپ نے اس بات پر زور دیا کہ حکام اپوزیشن کی تنقید کو سننے کے لئے قوت برداشت پیدا کریں اور اپنے اندر صبر و تحمل میں اضافہ کرتے ہوئے تنقید کا خیرمقدم کریں اور ان کو اصلاحات کے لئے استعمال کریں.

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ عوامی عزم کو پختہ کرنے کے لئے کام کریں اور کسی بھی فضول خرچی سے پرہیز کیا جائے، ثقافتی، سیاسی، سماجی اور رفاح عامہ کے شعبوں میں عوامی مہم کا ساتھ دیں اور ان کی معاونت کریں.

آپ نے اقتصادی مسائل کو ملک کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ نوجوانوں کے بے روزگار اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات کو ازالہ کرنے کے لئے جد و جہد کریں.

آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں مالی بدعنوانی کے خلاف سخت ایکشن لینے پر زور دیا اور فرمایا کہ دیہی علاقوں کے مسائل اور برآمدات و درآمدات کو موثر بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے.

آپ نے ملک میں مزاحمتی اقتصادی پالیسی کے مکمل نفاذ پر زور دیا اورمزید فرمایا کہ اس حوالے سے جن اداروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ اپنے حصے کا کردار ادا کریں.

سپریم لیڈر نے ملکی سفارتکاری میں دینی اور انقلابی جذبے کے ساتھ رویہ اپنانے پر زور دیا اور فرمایا کہ انقلابی اور قومی خواہشات کے تحت سامراج کے خلاف مزاحمت، ظالموں کے خلاف آواز اٹھانے اور توسیع پسندانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے پر فخر محسوس کرنا چاہئے.

آپ ںے فرمایا کہ پوری دنیا کے ساتھ سفارتکاری بڑھانے کے لئے قدم بڑھانا ہوگا اور صرف مخصوص ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر نہیں سوچنا نہیں چاہئے.

آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ سفارتکاری کے میدان میں ذہین، سریع الحرکت اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اللہ کے فضل سے جیسے ماضی میں عمل کیا تھا ویسے ہی مستقبل میں دشمنوں کے سامنے کھڑے رہیں.

اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے سابقہ حکومت کی کارکردگی اور موجودہ حکومت کے آئندہ لائحہ عمل پر بریفنگ دی.

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ بے روزگاری اور اقتصادی مسائل حکومت کے کئے اہم چیلنجز ہیں تاہم اگلے چار سالوں میں ان تمام مسائل کے خاتمے کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کیا جائے گا.
 


خبر کا کوڈ: 281202

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/281202/جہادی-بنیادوں-پر-مشکلات-کے-خاتمے-لئے-کام-کریں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com