تاریخ شائع کریں2013 11 December گھنٹہ 12:37
خبر کا کوڈ : 147814
علامہ سید ساجد علی نقوی :

امت مسلمہ کی فلاح و بقاء باہمی احترام و بھائی چارے میں مضمر ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ اسلامی تحریک نے کہا کہ امت مسلمہ کی فلاح و بقاء بھی باہمی احترام و بھائی چارے میں مضمر ہے۔
امت مسلمہ کی فلاح و بقاء باہمی احترام و بھائی چارے میں مضمر ہے
تقریب نیوز (تنا): علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، اتحاد کا دامن تھامنے سے ہی مستحکم، توانا اور صحیح اسلامی فلاحی پاکستان حاصل کیا جا سکتا ہے، امت مسلمہ کی بقاء بھی باہمی احترام و بھائی چارے میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے علامہ ساجد علی نقوی سے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت دہشتگردی، لاقانونیت، غربت، مہنگائی اور توانائی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ایس یو  سی کے سربراہ نے کہا کہ ایک طرف پورا ملک دہشتگردی کی آگ میں جھلس رہا ہے جبکہ دوسری جانب مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، دشمن کی ریشہ دوانیاں بھی عروج پر ہیں اور وہ قوم میں نفرت کے بیج بونے کیلئے طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہے ایسے حالات میں ملک کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ باہمی احترام، روداری اور وحدت کا دامن تھامیں اور مضبوط، مستحکم، توانا اور ترقی یافتہ پاکستان کی جانب گامزن ہوں۔

اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ بھی اس وقت شدید مسائل کا شکار ہے۔ برما، مصر، فلسطین، کشمیر، بحرین، عراق، افغانستان سمیت جہاں بھی مسلمانوں کی اکثریت ہے وہاں امت مسلمہ کو طرح طرح کے مسائل میں الجھا دیا جاتا ہے اس لئے اب وقت ہے کہ اتحاد وحدت کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اسی صورت میں ہی امت مسلمہ ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcezf8zejh8evi.dqbj.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ