QR codeQR code

آیت اللہ سید یوسف طباطبائی :

مساجد امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کیلئے مرکز کی حیثیت رکھتی ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 30 Nov 2013 گھنٹہ 10:36

امام جمعہ اصفہان نے کہا مساجد امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرنے کا مرکز ہیں۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق امام جمعہ اصفہان آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نے کہا کہ مساجد معاشرے میں موجود برائیوں کے خلاف دفاعی مورچے کا درجہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی بگاڑ کو ختم کرنے میں مساجد کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا مرکز ہیں۔ لوگوں کو ان مراکز سے فیض حاصل کرنا چاہئے اور مساجد سے مربوط علماء کو بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے میں موجود برائیوں کی نشان دہی اور نیک کاموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ایران میں مساجد بخوبی اپنا فریضہ ادا کررہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 146874

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/146874/مساجد-امر-بالمعروف-اور-نہی-عن-المنکر-کیلئے-مرکز-کی-حیثیت-رکھتی-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com