تاریخ شائع کریں2013 30 November گھنٹہ 10:08
خبر کا کوڈ : 146853
آیت ‌الله سبحانی :

معاشرے میں حفظ قرآن کی تحریک پیدا کرنے کی ضرورت ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
حضرت آیت‌ الله سبحانی نے قرآن مجید کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس آسمانی کتاب کی حفظ کے لئے معاشرے میں ایک تحریک پیدا کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے۔
معاشرے میں حفظ قرآن کی تحریک پیدا کرنے کی ضرورت ہے
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں اپنے اصول کے درس خارج میں طلاب و علماء کے درمیان قرآن مجید کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس آسمانی کتاب کی حفظ کے لئے معاشرے میں ایک تحریک پیدا کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے بیان کیا: وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے قرآن کریم کے حفظ کے لئے چھوٹے سائیز کی قرآن مجید کی اشاعت قرآن کے حفظ کی تحریک پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآن مجید خدا کا کلام ہے جس کا کسی بھی کلام سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے وضاحت کی: قرآن مجید قابل تحریف نہیں ہے اور یہ کہ بعض لوگ اس کے تحریف کے قائل ہیں وہ حقیقت سے دور ہیں۔

مرجع تقلید نے دوسری آسمانی کتابوں کی تحریف و تفسیر بالرائے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا: بعض مسلمانوں نے بھی قرآن کو اپنی مرضی کے مطابق تفسیر کی ہے لیکن یہ امر قرآن کے تحریف ہونے کا سبب نہیں ہوتا ہے اور اس آسمانی کتاب کی عظمت کم نہیں ہوتی۔

حضرت آیت ‌الله سبحانی نے اس بیان کے ساتھ کہ اہل سنت پر قرآن کے تحریف کرنے کا الزام نہیں لگانا چاہیئے وضاحت کی: ایسا کرنے پر دوسرے لوگ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اسلامی مذاہب ایک دوسرے پر تحریف کا الزام لگا رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن مجید میں تحریف ہوا ہے۔

امام صادق (ع) ادارہ کے صدر نے اس بیان کے ساتھ کہ اہل سنت کی بعض روایت سے قرآن کریم کے تحریف ہونے کا معنی نکالا جا سکتا ہے اظہار کیا: اہل سنت کی کتابوں میں ایک باب آیات منسوخ ‌التلاوت کے عنوان سے پایا جاتا ہے یہ اس امر کو بیان کر رہی ہے کہ قرآن مجید میں تحریف ہوئی ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcgn39qwak9t74.,0ra.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس