تاریخ شائع کریں2013 20 November گھنٹہ 11:35
خبر کا کوڈ : 146115
مولانا حسین مسعودی :

تمام مذہبی راہنما فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئیر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے سانحہ راولپنڈی پر اپنے مذمتی بیان میں کہافرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کو سختی سے کچلا جائے۔
تمام مذہبی راہنما فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں
تقریب نیوز (تنا): جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئیر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے سانحہ راولپنڈی پر اپنے مذمتی بیان میں کہافرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کو سختی سے کچلا جائے۔ حکومت سانحہ راولپنڈی کے اصل ملزمان کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے کسی مصلحت اور دباؤ کا شکار نہ ہو، فرقہ وارانہ قتل و غارت میں ملوث گروہوں کی سرکوبی کے لیے دوٹوک فیصلے کیے جائیں، ہم قیام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے حکومت کی ہر مخلصانہ کوشش کا ساتھ دیں گے۔ مسلکی اختلافات کی بنیاد پر ملک میں فساد پھیلانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ تمام مذہبی راہنما فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ تخت پر بیٹھنے والے نہیں مورچے میں بیٹھنے والے فوجی ملک کے اصل رکھوالے ہیں۔ شہداء کے خون کی حدت قوم کو نئی زندگی عطا کرتی رہے گی۔ سانحہ میں اشتعال انگیزی کا آغاز کب، کیوں اور کہاں سے ہوا؟ ٹیوٹر پیغامات کے ذریعہ عاشور سے ایک دن قبل راجہ بازار میں شرپسندوں کو جمع ہونے کے پیغامات کس نے دئیے تاریخ میں پہلی بار عاشور کے مرکزی جلوس کے نام پر اسلام آباد میں شرپسندوں کو کس نے جمع کیا۔ جمعہ کی ادائیگی کے بعد تک لاوڈ اسپیکر پر زبان درازی کون کرتا رہا۔ پتھراؤ اور فائرنگ کا آغاز کہاں سے ہوا؟ پولیس انتظامیہ اور دیگر سکیورٹی اداروں کا کردار کیا رہا؟

انتظامیہ نے شرپسندوں کے بجائے بانیان اور متاثرین کے خلاف پرچہ درج کرلیا اور جلاؤ گھیراو کرنے والوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا گیا، اسی طرح بعض دیگر مقامات پر بھی شرپسندوں کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ حکومت جانبدارانہ رویہ ترک کرکے شرپسندوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
https://taghribnews.com/vdchz-nzm23nkzd.4lt2.html
منبع : جعفریہ نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ