تاریخ شائع کریں2013 20 November گھنٹہ 09:56
خبر کا کوڈ : 146045
آیت ‌الله مصباح یزدی :

خداوند عالم نے قائد انقلاب کو جو نعمتیں دی ہیں اس سے ہزاروں ماہرین محروم ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر نے قائد انقلاب اسلامی کی پیروی کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور کہا: خداوند عالم نے قائد انقلاب اسلامی کو جو نعمتیں عطا کی ہیں وہ ہزاروں ماہرین کے نصیب میں نہیں ہے اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ جس موقف پر قائد انقلاب کا نظریہ تنہا تھا وہ صحیح ہوا اور حق کے ان کے ساتھ تھا۔
خداوند عالم نے قائد انقلاب کو جو نعمتیں دی ہیں اس سے ہزاروں ماہرین محروم ہیں
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے یادگار شہدا تنظیم صوبہ قم کے ممبروں سے ملاقات میں اسلامی انقلاب کے شہیدوں کی مقام و منزلت بیان کرتے ہوئے کہا: ہم لوگوں کو شہادت نصیب نہیں ہوئی جس کی وجہ سے غم کا اظہار کرتا ہوں۔

امام خمینی (ره) اور قائد انقلاب اسلامی مطیع خدا کے واضح مثال ہیں

انہوں نے بیان کیا: بعض متدینین و مقدسین جنگ کے زمانہ میں امام خمینی (ره) پر اعتراض کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ان کو جوان شہیدوں کے خون کا جواب دینا ہوگا۔

حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے اس استاد نے ایک روایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ جو لوگ خدا سے رابطہ رکھتے ہیں وہ خدا کی نورانیت کو حاصل کرتے ہیں اظہار کیا: امام خمینی (ره) اور قائد انقلاب اسلامی اس روایت کے مکمل مصداق ہیں اور ہمارے لئے واضح ہو چکا ہے کہ یہ لوگ اس چیز کو بھی درک کر لیتے تھے جس کو ماہرین بھی سمجھنے میں ناکام رہتے تھے۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے بیان کیا: جو لوگ خود کو خدا کے لئے وقف کر دیتے ہیں اور صرف خدا کی مرضی اور اس کے ارادہ کے علاوہ کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں تو خداوند عالم ان لوگوں کو وہ شعور عطا کرتا ہے کہ جس سے دوسرے بے خبر ہوتے ہیں۔

امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر نے تاکید کی: خداوند عالم حدیث قدسی میں ارشاد فرماتا ہے کہ جس بندہ کا پورا ہم و غم اطاعت و بندگی ہو میں اس کا آنکھ اور کان بن جاتا ہوں۔
https://taghribnews.com/vdcjxmeviuqexyz.3lfu.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ