تاریخ شائع کریں2013 8 November گھنٹہ 09:20
خبر کا کوڈ : 145050
تہران :

ایران نےہمیشہ پناہ گزینوں کی مدد کی : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلامی جمہوریہ ایران میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آيت اللہ رفسنجانی نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ پناہ گزینوں کی مدد کو اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھا ہے۔
ایران نےہمیشہ پناہ گزینوں کی مدد کی : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی
تقریب نیوز (تنا): آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کل تہران میں اقوام متحدہ کے ہائي کمشنر برائے پناہ گزیناں کے نمائندے برنارڈ ڈویل سے ملاقات میں کہا کہ ایران نے ہمیشہ پناہ گزینوں کی مشکلات اور مسائل درک کرکے ان کی حمایت کو اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھا ہے۔

آیت اللہ رفسنجانی نے ایران میں پناہ گزینوں کی آمد کی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے اوائل ہی سے سابق سوویت یونین کے ساتھ جنگ کی بناپر ایران افغانستان کے ان مظلوم عوام کی حمایت کی اور انہیں پناہ دی۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا کہ صدام کی مسلط کردہ جنگ سے پہلے ہی عراقی عوام نے ایران میں پناہ لینا شروع کردیا تھا اور عراقی شیعہ مسلمانوں کے خلاف صدام کے اقدامات کی وجہ سے وہ ایران میں پناہ گزیں ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ہائي کمشنر برائے پناہ گزیناں کے نمائندے نے اس ملاقات میں پناہ گزینوں کی مدد اور ان کی میزبانی پر ایران کی کوششوں کوسراہا۔ قابل ذکر ہے کہ ایران برسوں سے افغان پناہ گزینوں کا میزبان ہے اور ان کے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcenn8z7jh8e7i.dqbj.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ