تاریخ شائع کریں2013 29 October گھنٹہ 13:33
خبر کا کوڈ : 144246
علامہ سید ساجد علی نقوی :

عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ آج کا نوجوان حقیقی اسلامی معارف کو معاشرے میں روشاس کرانے کیلئے خود کو شعور و کردار کے ہتھیار سے لیس کرے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے جعفریہ یوتھ پاکستان کی مجموعی تنظیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تشیع کے حقوق کے تحفظ اور قومی جماعت کی مضبوطی کیلئے جعفریہ یوتھ پاکستان کو مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ آج کا نوجوان حقیقی اسلامی معارف کو معاشرے میں روشاس کرانے کیلئے خود کو شعور و کردار کے ہتھیار سے لیس کرے
تقریب نیوز (تنا): جعفریہ یوتھ پاکستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام سربراہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جعفریہ یوتھ کے صوبائی ناظمین اور معاونین کے علاوہ مرکزی ناظم اعلیٰ اظہار بخاری اور معاونین نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے فرمایا که کسی بھی قوم کی ترقی اور شعوری ارتقاء میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ آج کا نوجوان حقیقی اسلامی معارف کو معاشرے میں روشاس کرانے کیلئے خود کو شعور و کردار کے ہتھیار سے لیس کرے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے جعفریہ یوتھ پاکستان کی مجموعی تنظیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تشیع کے حقوق کے تحفظ اور قومی جماعت کی مضبوطی کیلئے جعفریہ یوتھ پاکستان کو مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ملکی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے اور ہم ایک عرصے سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے وگرنہ اس ملک کی سالمیت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور اگر حکمرانوں اور ریاستی اداروں نے دہشت گردی روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو پھر ہمیں اپنی ملی دفاعی پالیسی اختیار کرنے کا مکمل آئینی حق حاصل ہے
https://taghribnews.com/vdcayyn6i49nyu1.zlk4.html
منبع : جعفریہ پریس
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ