تاریخ شائع کریں2013 29 October گھنٹہ 13:34
خبر کا کوڈ : 144239
مولانا ابرار احمد بگوی :

کربلا میں قافلہ حسینی نے جو باب رقم کیا وہ پوری انسانیت کے لئے فلاح کا نمونہ ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
بھیرہ ضلع سرگودہا میں امیر حزب الانصار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرقہ واریت سے اجتناب کرتے ہوئے اسلام دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
کربلا میں قافلہ حسینی نے جو باب رقم کیا وہ پوری انسانیت کے لئے فلاح کا نمونہ ہے
تقریب نیوز (تنا): امیر حزب الانصار مولانا ابرار احمد بگوی نے کہا ہے کہ اسلام حلیمی، رواداری، محبت اورصبر کا دین ہے اور ہر انسان کی فلاح اسی دین میں مضمر ہے۔ بھیرہ ضلع سرگودہا میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں فرقہ واریت اور گروہ بندی سے اجتناب کرتے ہوئے باہمی اتحاد اور اتفاق پیدا کر کے اسلام دشمنوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا میں قافلہ حسینی نے جو باب رقم کیا وہ پوری انسانیت کے لئے فلاح کا نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسفہ حسینی ؓ کی پیروی کرنی ہو گی، محرم الحرام میں ہمیں امن قائم رکھنے کے لئے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کر نا ہو گا تاکہ کوئی بد بخت معاشرتی امن تباہ نہ کر سکے۔
https://taghribnews.com/vdcc10qso2bq0i8.c7a2.html
منبع : اسلام ٹائمز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ