تاریخ شائع کریں2013 26 October گھنٹہ 13:15
خبر کا کوڈ : 143958
علامہ سید ساجد علی نقوی :

غدیر ہمیں دوسروں کے ساتھ احترام کا درس دیتا ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ملی یکجتہی کونسل پاکستان کے قائم مقام صدر اور اسلامی تحریک کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستانه علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ یوم غدیر اسلام کی تکمیل کا دن ہے، اس دن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم نے پوری مسلم امہ کو ایک سیاسی نظام دیا تھا اور اسی دن دین کی تکمیل ہوئی۔
غدیر ہمیں دوسروں کے ساتھ احترام کا درس دیتا ہے
تقریب نیوز (تنا): ملی یکجتہی کونسل پاکستان کے قائم مقام صدر اور اسلامی تحریک کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستانه علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ یوم غدیر اسلام کی تکمیل کا دن ہے، اس دن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم نے پوری مسلم امہ کو ایک سیاسی نظام دیا تھا اور اسی دن دین کی تکمیل ہوئی۔

اسلام آباد میں جامعہ کوثر اور روضہ مولائے کائنات امیرالمومین حضرت علی علیہم السلام کے ڈائریکٹر کے تعاون سے منعقد ہونے والی انٹرنیشنل غدیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزیدکا کہا کہ یہ دن تکمیل دین کی سند کے طور پر اور امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کی ولایت کے اعلان کے طور پر تاریخ اسلام میں بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ علیہ السلام نے تطہیر نفس کے لئے تقویٰ، شب بیداری، عبادت، حسن سلوک، عاجزی، انکساری اور تواضع جیسی صفات اختیار کیں جبکہ تطہیر نظام و معاشرہ کے لئے عدل و انصاف، اعتدال، توازن، حقوق کا حصول اور اسلامی نظام حیات کے نفاذ کے لئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے، یہی وجہ ہے کہ آپ (ع) کے اندر ذاتی اور اجتماعی رہنمائی کے لئے تمام خصوصیات اور شرائط موجود تھیں، آپ (ع) کی سیرت و کردار اور عمل اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسلامی تحریک کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں انصاف اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں، اس ملک میں انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں، آئے روز لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن ریاست لاچار ہے۔ انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور عوام کا سیاسی نظام سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔ دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے نہ گذشتہ حکومت نے کوئی واضح پالیسی اختیار کی تھی نہ ہی موجودہ حکومت کچھ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ غدیر ہمیں دوسروں کے ساتھ احترام کا درس دیتا ہے۔ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ایک دوسرے کے امتیازات کو تسلیم کرنا اور احترام کرنا ہی وحدت اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjitevouqexhz.3lfu.html
منبع : جعفریہ پریس
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ