تاریخ شائع کریں2013 25 October گھنٹہ 10:33
خبر کا کوڈ : 143844
ا۔ج۔ ایران کے صدر :

تمام عالم اسلام کی خدمت میں عید ولایت کی مبارک باد/ غدیر خم کا واقعہ وحدت آفرین

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عید غدیر خم کو امت اسلامیہ کے درمیان ایک وحدت آفرین واقعہ قرار دیا ہے۔
تمام عالم اسلام کی خدمت میں عید ولایت کی مبارک باد/ غدیر خم کا واقعہ وحدت آفرین
تقریب نیوز (تنا): صدارتی پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کل تھران میں کابینہ کے اجلاس میں دنیا بھر کے مسلمانوں خاص طور سے ملت ایران کو عید سعید غدیر خم کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ عید، عید ولایت و نبوت سے اتصال و عید امامت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غدیر خم کا واقعہ امت اسلامیہ کے درمیان وحدت آفرین اور تمام محققین و دانشوروں کی نظر میں ایک متفق علیہ واقعہ ہے، اس امید کا اظہار کیا کہ تمام مسلمانان عالم وحدت و ہمدلی کے پاسبان رہیں۔

صدر مملکت روحانی نے تاکید کی کہ غدیر خم کا واقعہ ایک قرآنی حقیقت ہے اس لئے غدیر کی اہمیت اور بھی زیادہ ہوجاتی ہے اور غدیر خم کے میدان میں پیغمبر اکرم ۖ نے حکم خدا کو ادا اور اپنی رسالت کے عین مطابق عمل کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdos0foyt0oj6.432y.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ