تاریخ شائع کریں2013 19 October گھنٹہ 10:53
خبر کا کوڈ : 143355
آیت اللہ جعفرسبحانی :

سامراج اسلامی انقلاب سے ہراساں ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ جعفرسبحانی نے کہا ہے کہ سامراج اسلامی انقلاب سے ہراساں ہے اسی وجہ سے مسلمانوں کے درمیاں تفرقہ پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔
سامراج اسلامی انقلاب سے ہراساں ہے
تقریب نیوز (تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ جعفرسبحانی نے کہا ہے کہ سامراج اسلامی انقلاب سے ہراساں ہے اسی وجہ سے مسلمانوں کے درمیاں تفرقہ پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔

آیت اللہ جعفر سبحانی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شخصیت کے بارے میں عالمی کانفرنس کرانے والی کمیٹی سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے اثر و رسوخ سے خوف کی بنا پر دشمنان اسلام شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیاں اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ آج مسلمان بری طرح سے اختلاف و تفرقے میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام کے خلاف ہمہ گير حملے اور علاقے کےبعض ممالک کی جانب سے اھل بیت عصمت و طہارت کے عقیدتمندوں کے خلاف سرگرمیاں اس بات کا باعث بنی ہیں کہ اھل سنت شیعہ مسلمانوں سے قریب نہ ہوں۔

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کےبارے میں عالمی کانفرنس اس سال دسمبر کےمہینے میں ساحلی شہر بندر عباس میں ہوگي۔ اس کانفرنس میں وہابیت پر تفصیلی بحث ہوگي۔
https://taghribnews.com/vdcamen6m49nye1.zlk4.html
منبع : irib.ir
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ