تاریخ شائع کریں2013 15 October گھنٹہ 10:18
خبر کا کوڈ : 143196
ایران کے شافعی مذہب کے مفتی :

دنیا والوں کی آنکھیں مسلمانوں کی سالانہ کانفرنس پرلگی ہوئی ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایران کےشافعی مذہب کے مفتی نے حج کے اعمال اورآداب پر مسلمانوں کی خصوصی توجہ کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے مسلمانوں کی اس عظیم کانفرنس میں جوانوں کی شرکت کوآسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دنیا والوں کی آنکھیں مسلمانوں کی سالانہ کانفرنس پرلگی ہوئی ہیں
تقریب نیوز (تنا): ایران کے شافعی مذہب کے مفتی مولانا حسام الدین مجتہدی نے کہا ہے کہ ابراہیمی حج، تکبر اور دنیا پرستی کے بتوں کو توڑنے، دشمنوں سے بیزاری اور روحانی اقدار کی طرف توجہ دینے کا حج ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حاجیوں کومکمل آگاہی کے ساتھ معنویت اور روحانیت سے سرشار سفر پر قدم رکھنا چاہیے تاکہ اس کی فٖضیلتوں سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔

امام جمعہ سنندج نے کہا ہے کہ بزرگان دین کی احادیث میں حج کو ایک قسم کا جہا د قرار دیا گیا ہے بنابرایں حج دشمنوں کے ساتھ جنگ کا میدان اور مسلمانوں کی عٖظمت و بزرگی کی علامت ہے۔

مولانا مجتہدی نے مزید کہا ہے کہ اسلام ایک عالمگیردین ہے اورقرآنی آیات کے نزول اوردنیا میں اسلامی تعلیمات کی تاثیر کے بعد ہم اس دین کے فروغ کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلام اورمسلمانوں کے دشمنوں نے مختلف قسم کی سازشوں کے ذریعے ہمیشہ اس دین کی تاثیر میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کی ہیں لیکن اس کی فطری اورعقلی تعلیمات کی وجہ سے وہ کبھی بھی عاشقوں کے دلوں پر اسلام کے مفاہیم اوراصولوں کی تاثیر کا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

مولانا مجتہدی نے معاشرے میں قرآنی اصولوں اوراسلامی احکام کے نٖفاذ پرعدم توجہ کو اسلامی معاشرے کی بہت ساری مشکلات کا سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خاندان والوں کوپہلےسے زیادہ جوانوں اور نوجوانوں کو دینی اور اعتقادی اصولوں سے آگاہ کرنے پرتوجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی اعلیٰ سیرت، ہرمسلمان کے لیے ایک بہترین نمونہ عمل شمارہوتی ہے اوراس مسئلے پرتوجہ یقینا اسلامی معاشرے کی سربلندی کا باعث بنے گی۔

ایران میں شافعی مذہب کے مفتی نے کہا ہے کہ یقینا حج کی عظیم کانفرنس اور ہرمذہب و قوم اورنسل کے لاکھوں مسلمانوں کی شرکت دنیا والوں کے سامنے اسلام کی عظمت اورطاقت کی نمائش اورمسلمانوں کی حوصلہ افزائی اوردشمنوں کے خوف وہراس کا باعث ہے۔

مولانا مجتہدی نے آخرمیں کہا ہے کہ دنیا والوں کی نگاہیں ہرسال مسلمانوں کے حج کے اعمال پرلگی ہوتی ہیں لہذا اس اجتماع سے بخوبی استفادہ کرنا چاہیے اور مسلمانوں کوایک دوسرے کے قریب کرنے اور اسلامی مذاہب اورفرقوں میں زیادہ سے زیادہ اتحاد قائم کرنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcdns0f9yt0of6.432y.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ