تاریخ شائع کریں2013 7 October گھنٹہ 10:55
خبر کا کوڈ : 142528
ورلڈ شیعہ رائٹس واچ :

ورلڈ شیعہ رائٹس واچ کی جانب سے عراق میں شیعوں کے قتل عام کی مذمت

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ورلڈ شیعہ رائٹس واچ نے عراق میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
ورلڈ شیعہ رائٹس واچ کی جانب سے عراق میں شیعوں کے قتل عام کی مذمت
تقریب نیوز (تنا): عراقی اخبار براثا کے مطابق ورلڈ شیعہ رائٹس واچ نے آج حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے دن دہشتگردی کے واقعہ میں دسیوں عزاداروں کی شہادت پر، تشیع کو لاحق خطرات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ورلڈ شیعہ رائٹس واچ نے عراق میں جاری تشدد آمیز اور دہشتگردی کے واقعات کا اصل محرک دہشتگرد گروہوں اور انتہا پسند عناصر کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان حملوں کا مقصد عراق میں شیعہ اور سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں میں فرقہ وارانہ فسادات کو بڑھاوا دینا ہے۔

ورلڈ شیعہ رائٹس واچ کے مطابق عراق میں ہر مہینے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے واقعات میں تقریبا 780 افراد مارے جاتے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کل رات کاظمین میں خود کش حملہ آور نے عزاداروں کے بیچوں بیچ اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا تھا اور اس واقعے میں آخری اطلاعات آنے تک 72 عزادار شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcb55b8wrhbasp.kvur.html
منبع : ریڈیو تہران
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ