تاریخ شائع کریں2013 3 October گھنٹہ 09:58
خبر کا کوڈ : 142274
رہر معظم انقلاب اسلامی :

صوبہ البرز میں ولی فقیہ کے نمائندے اور کرج کےامام جمعہ کا تقرر

تنا (TNA) برصغیر بیورو
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید محمد مہدی حسینی ہمدانی کو صوبہ البرز میں ولی فیقہ کا نمائندہ اور کرج کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔
صوبہ البرز میں ولی فقیہ کے نمائندے اور کرج کےامام جمعہ کا تقرر
تقریب نیوز (تنا): رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید محمد مہدی حسینی ہمدانی کو صوبہ البرز میں ولی فیقہ کا نمائندہ اور کرج کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

                                                          بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام آقائ حاج سید محمد مہدی حسینی ہمدانی دامت افاضاتہ

جناب حجۃ الاسلام آقائ کازرونی کی کرج کےامام جمعہ کے عہدے پرمتعدد سال تک خدمات انجام دینے کا شکریہ ادا کرتاہوں اور ان کے انصراف کے پیش نظر جنابعالی کو کرج کا امام جمعہ اور صوبہ البرز میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔ اللہ تعالی کی توفیق و ہدایت کے ہمراہ آپ کی علمی اور دینی صلاحیتیں صوبہ اور شہر کے عوام بالخصوص جوان نسل کے مخاطبین میں علم و دینی معرفت اور انقلابی جوش و خروش پیدا کرنے میں اہم ثابت ہوگا انشاء اللہ۔ اس خطے کے مؤمن، وفادار اور انقلابی عوام کو دعا اور سلام پیش کرتا ہوں اور آپ سب کے لئے اللہ تعالی کی برکات کا طلب گار ہوں۔

سید علی خامنہ ای
۱ اکتوبر ۲۰۱۳
https://taghribnews.com/vdcja8evxuqex8z.3lfu.html
منبع : leader.ir
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ