تاریخ شائع کریں2013 23 September گھنٹہ 13:36
خبر کا کوڈ : 141407
عمان :

اردن میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اردن میں سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات پر"میڈ ان فلسطین" کا لیبل لگا کر بازاروں میں فروخت کرنے کے فراڈ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے چاہے ان پر "میڈ ان فلسطین" ہی کا لیبل کیوں نہیں لگایا گیا۔
اردن میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ
تقریب نیوز (تنا): اردن میں سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات پر"میڈ ان فلسطین" کا لیبل لگا کر بازاروں میں فروخت کرنے کے فراڈ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے چاہے ان پر "میڈ ان فلسطین" ہی کا لیبل کیوں نہیں لگایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اردن میں اسرائیل سے تعلقات کی مخالف عوامی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بعض تجارتی ادارے اسرائیل سے سبزیاں اور پھل عمان لانے کے بعد ان پر فلسطین کا لیبل لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں اور اس طرح صہیونی مصنوعات کو اردن کے بازاروں میں پھیلایا جا رہا ہے۔

عوامی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے کارکنوں نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے اسرائیل سے سبزیاں اور پھل عمان لائے جا رہے ہیں اوران پر اسرائیل کی شناخت ختم کرکے انہیں فلسطینی قراردے کر لوگوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔

بیان میں اردن کی کاروباری برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے فائدے کے لیے قوم کے ساتھ فراڈ نہ کریں۔ اسرائیل سے آنے والی تمام مصنوعات کو الگ رکھیں اور ان کی فروخت پرپابندی لگائیں۔ صہیونی ریاست کی طرف سے آنے والے سامان کو فلسطینی قرار دے کر فروخت کرنا اردن کے قومی مفاد میں نہیں بلکہ یہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھی ایک دھوکہ ہے۔ یہ ایک قسم کی ملاوٹ ہے اور ملاوٹ کرنے والوں کا انجام خوفناک ہوگا۔

مزاحمتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اردنی پارلیمنٹ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی قراردادیں منظور کرچکی ہے لیکن اس کے علی الرغم یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ آیا حکومت کیوں کر صہیونی مصنوعات کو ملک کے بازاروں میں لانے کی اجازت فراہم کر رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzq9quak9tt4.,0ra.html
منبع : مرکزاطلاعات فلسطین
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ