تاریخ شائع کریں2013 16 September گھنٹہ 12:56
خبر کا کوڈ : 140780
مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے نمائندہ آغا عبد الحسین کشمیری :

امام خامنہ ای کے فرمان کے مطابق شیعہ سنی اتحاد کو مخدوش کرنے والی لندن اور امریکا حامی میڈیا کا تعلق شیعت سے نہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ہندوستان زیر زنتظام کشمیر کے مشرقی ضلع بارہمولہ کے علاقے نوگام سوناواری کے نیو برائٹ سٹار پبلک سکول کے خصوصی دعوت پر عبدالحسین کشمیری نے اتحاد و تقریب کی ثقافت کوسماج میں ترویج اور حفاظت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے حضرت امام علی خامنہ ای کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) اور دیگر بزرگ علماء نے ہمیشہ اسلامی اتحاد کی حفاظت پر تاکید کی ہے لہذا وہ شیعیت جس کی تبلیغ لندن اور امریکہ کے میڈیا کے ذریعہ اختلافات ڈالنے کی غرض سے کی جارہی ہو وہ حقیقی شیعیت نہیں ہے۔
امام خامنہ ای کے فرمان کے مطابق شیعہ سنی اتحاد کو مخدوش کرنے والی لندن اور امریکا حامی میڈیا کا تعلق شیعت سے نہیں
تقریب نیوز (تنا): تہران میں قائم شیعہ سنی مسلمانوں میں اتحاد و تقریب کی ثقافت کی حفاظت و ترویج کیلئے دائر عالمی ادارے"مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی"(عالمی ادارہ مجلس تقریب مسالک اسلامی) کے نمایندے حجت الاسلام آغا سید عبدالحسین کشمیری نے ہندوستان زیر انتظام کشمیر کے مشرقی ضلع بارہمولہ کے علاقے نوگام سوناواری کے نیو برائٹ سٹار پبلک سکول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران شیعہ سنی مسلمانوں کو اپنے مشترک دشمن کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا:ایسا نہیں کہ صرف سنی اسلام کو بدنام کرنے والے سنی شیعوں کا تکبیروں کی گونج میں آہنی شمشیروں سے ذبح کرکے انہیں بدنام کرتے ہیں بلکہ شیعہ اسلام کومسخ کرنے کیلئے بھی زہر آلود زبان سے اتحاد و تقریب کو ذبح کرتے ہیں۔

بین الاقوامی صحافی عبدالحسین کشمیری نے مذید کہا:امام خامنہ ای نے حال ہی میں فرمایا کہ تفرقہ پہلانے والی ذرائع ابلاغ کا تعلق شیعت سے نہیں ہے۔اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کون کس مقصد کی آبیاری کررہا ہے جان لینا چاہئے لندن اور امریکا کے میڈیا کے ذریعہ اختلافات ڈالنے کی غرض سے سرگرم سٹلائیٹ چنلیں اگرچہ اہلبیت ٹی وی ،سلام ٹی وی،فدک ٹی وی وغیرہ سے موسوم ہیں لیکن حقیقت میں شیعت سے تعلق نہیں رکھتی ہیں بلکہ شیعت سے تعلق اسی کاہوسکتا ہے جس کی سربراہی نائب امام مجتہد جامع الشرائط کرتے ہوں نہ کہ امریکا ،برطانیہ یا اسرائیل۔

اس دوران آغا سید عبدالحسین کشمیری نے زور دیکر کہا اگر مسلم معاشرے کا تعلیم یافتہ طبقہ قرآن و حدیث کا مطالعہ کر کے دینی تعلیمات کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کرے تو یقیناعوام کے اندر جہالت دور ہوگی اور مسلم عوام دین اسلام کی پیرو بن جائے گی۔

تقریب سے مولانا بشیر احمد ،ماسٹر صادق ،اسکول چیرمین نذیر احمد اور دیگر شخصیات نے خطاب کیا اور تعلیم کی اہمیت اور والدین کے فرائض کو اجاگر کیا۔تقریب کے دوران اسکولی بچوں نے کلام مجید،نعتیہ اور منقبت پیش کئے۔
https://taghribnews.com/vdcjoyevyuqexaz.3lfu.html
منبع : نیوز نور
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ